سوال نمبر 2272
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ حضرت ایک سوال ہے کہ اذان کے وقت مسجد میں بلی داخل ہو گئی اور مؤذن صاحب اذان کے درمیان اس بلی کو باہر کرنے گئے اور پھر آکر اسی درمیانی جگہ سے اذان شروع کر دیئے تو کیا اذان ہوگی یا نہیں برائے کرم قرآن وحدیث کی روشنی میں مفصل جواب دیکر میری رہنمائی فرمائیں
سائل حافظ محمد شمشاد عالم کھگڑیاوی۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔
باسمہ تعالی وتقدس الجواب
سائل حافظ محمد شمشاد عالم کھگڑیاوی۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔
باسمہ تعالی وتقدس الجواب
صورت مسٸولہ میں اذان نہ ہوٸی حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی قدس سرہ "درمختار و غنیة المتملی "کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں:اگراثناۓ اذان میں مٶذن مرگیا یا اس کی زبان بند ہوگٸ یا رک گیا ۔۔۔۔۔۔۔تو ان سب صورتوں میں سرے سے اذان کہی جاۓ وہی کہے خواہ دوسرا(بہارشریعت ،ج١،ص ٤٦٧،مکتبة المدینہ ،دہلی)واللہ اعلم بالصواب۔
کتبہ
کتبہ
ابوکوثر محمدارمان علی قادری جامعی واحدی حبیبی۔سیتامڑھی،بہار
مدرسہ اصلاح المسلمین،مہیسار ،دربھنگہ۔
١٧/ربیع الاول ١٤٤٤ھ۔
مدرسہ اصلاح المسلمین،مہیسار ،دربھنگہ۔
١٧/ربیع الاول ١٤٤٤ھ۔
0 تبصرے