قبر پر انگلی رکھ کر سورہ بقرہ کا اول آخر پڑھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 2281

 السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسٸلہ ذیل میں بعض لوگ مردے کو دفن کرنے کے بعد سرہانے کی جانب قبر پر انگلی رکھ کر سورہ بقرہ کی شروع ایک رکوع اور پاینتی کی جانب سورہ بقرہ کی آخری  رکوع پڑھتے ہیں
ان لوگوں کا ایسا کرنا صحیح ہے یا غیر صحیح ؟
ساٸل ذیشان چشتی اٹاوہ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
الجواب بعون اللہ و رسولہ
صحیح ہے بلکہ مستحب ہے یعنی بعد دفن سرہانے ,, الم ذالک ، سے لیکر مفلحون تک پڑھنا اور پاٸنتی سے ،، اٰمن الرسول سے وانصرنا علی القوم الکفرین تک پڑھنا مستحب ہے
حدیث شریف میں ہے۔۔۔۔عَنْ عَبْدُاللهِ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ  سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ  إِذَا مَاتَ أَحَدُكُمْ فَلَا تَحْبِسُوهُ  وَأَسْرِعُوا بِهِ إِلَى قَبْرِهِ ، وَلْيُقْرَأْ عِنْدَ رَأْسِهِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ، وَعِنْدَ رِجْلَيْهِ بِخَاتِمَةِ الْبَقَرَةِ فِي قَبْرِهِ » ( البيهقى )حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ ﷺ فرماتے تھے کہ: جب تمہارا کوئی آدمی انتقال کر جائے تو اس کو دیر تک گھر میں مت روکو اور قبر تک پہنچانے اور دفن کرنے میں سرعت سے کام لو اور (دفن کے بعد) سر کی جانب سورہ بقرہ کی ابتدائی آیات (تا مفلحون) اور پاؤں کی جانب کی اختتامی آیات (امن الرسول سے ختم سورۃ تک) پڑھی جائیں( بیہقی)
علامہ شیخ ابوبکر بن علی بن محمدالحداد الزبیدی متوفی ٨٠٠ھ تحریر فرماتےہیں ۔۔۔ 
يُسْتَحَبُّ أَنْ يَقْرَأَ عَلَى الْقَبْرِ بَعْدَ الدَّفْنِ أَوَّلَ سُورَةِ الْبَقَرَةِ وَخَاتِمَتَهَا
قبر پر بعددفن سورہ بقرہ سے شروع و آخر کا پڑھنا مستحب ہے(الجوھرة النیرة ، المجلدالاول ، کتاب الصلوة ، ص٢٧٣{بیروت لبنان}
اسیطرح الدرایة حاشیة للھدایة میں ہے۔۔۔ سن علی التراب سنا ثم اقرأ عندراسی بفاتحةالبقرة و خاتمتھا(کتاب الصلوة ، المجلدالاول ، ص ١٩٦{مکتبہ رحمانیہ لاھور}
اور حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریرفرماتےہیں۔۔۔مستحب یہ ہے کہ دفن کے بعد قبر پر سورۂ بقرہ کا اول و آخر پڑھیں سرہانے الم سے مفلحون تک اور پائنتی امن الرسول سے ختم سورت تک پڑھیں(بہارشریعت ، حصہ ٤ ، ص ٨٤٦{مکتبہ مدینہ دھلی}واللہ و رسولہ اعلم 
کتبہ 
عبیداللّٰه حنفی بریلوی مقام دھونرہ ٹانڈہ ضلع بریلی شریف {یوپی}
١٤ربیع النور۱۴۴۳ ھ جمعرات







ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. قبر پر انگلی رکھ کر الم اور آخر کی آیتیں پڑھنے کے متعلق سوال کے جواب میں ہاتھ رکھ کر پڑھنے پر کوئی دلیل نہیں ہے جب کہ اصل مسئلہ وہی ہے

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney