ذمی حربی مستامن کی تعریف

سوال نمبر 2287

 الاسفتتاء :- السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ علماء کرام کی بارگاہ عرض ہے کہ ذمی ،حربی اور مستامن کی تعریف اور اس کا حکم بیان فرما دیں بہت مہربانی ہوگی
 (المستفتی محمد عابد رضا انڈیا) 
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ
الجواب  ذمی اس کافر کو کہتے ہیں جس کے جان و مال کی حفاظت کا بادشاہ اسلام نے جزیہ کے بدلے ذمہ لیا ہو۔
اور  حربی اس کافر کو کہتے ہیں جس پر نہ بادشاہ اسلام کا ذمہ ہے اور نہ امان 
اور مستامن۔اس کافر کو کہتے ہیں جسے بادشاہ اسلام نے امان دی ہو 
فتاویٰ فیض الرسول جلد اول صفحہ ۵۰۱ 
 احکام کی تفصیل طویل ہے کتب فقہ کا مطالعہ کریں
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ 
۲۶ ربیع النور شریف ۱۴۴۴ ھجری
۲۳ اکتوبر ۲۰۲۲ عیسوی یکشنبہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney