کیا ادریس علیہ السلام جنت میں ہیں؟

سوال نمبر 2295

 السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں
کیا حضرت ادریس علیہ السلام جنت میں ہیں؟
جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں ؟
محمد رضوان رضا سورت ۔۔
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
الجواب بعون اللہ و رسولہ
جی ہاں حضرت ادریس علیہ السلام جنت میں تشریف فرما ہیں!
جیسا قرآن شریف میں سورہ مریم کی آیت وَرَفَعْنٰهُ مَكَانًا عَلِیًّا کے تحت صدرالافاضل علامہ سید نعیم الدین مرادآبادی علیہ الرحمہ تحریر فرماتےہیں کہ حضرت ادریس علیہ السلام کو دنیا میں علوم مرتبت عطاکیا یا یہ معنی ہیں کہ آسمان پر اٹھایا لیا اور یہی صحیح ترہے بخاری و مسلم کی حدیث میں ہے کہ نبیﷺ نےشب معراج حضرت ادریس علیہ السلام آسمان چہارم پر دیکھا حضرت کعب احبار وغیرہ سےمروی ہے کہ حضرت ادریس علیہ السلام نےملک الموت سےفرمایا کہ میں موت کامزہ چکھنا چاہتاہوں کیساہوتا ہے تم میری روح قبض کرکےدکھاٶ انہوں نے اس حکم کی تعمیل کرکے دکھاٸ اور روح قبض کرکےان کےجسم میں لوٹادی آپ زندہ ہوگۓ فرمایا اب مجھے جہنم دکھاٶ تاکہ خوف الہی میرےاندرزیادہ ہوچنانچہ یہ بھی کیاگیا جہنم دیکھ کر آپ نے جہنم کےداروغہ حضرت مالک سےفرمایا کہ دروازہ کھولو میں اس پر گزرنا چاہتاہوں چنانچہ ایساہی کیاگیا اور آپ اس پرسےگزرے پھر آپ نےملک الموت سےفرمایا کہ مجھےجنت دکھاٶ وہ آپکو جنت میں لےگۓ آپ دروازہ کھلواکر جنت میں داخل ہوۓ تھوڑی دیر ملک الموت نے انتظارکرکے کہاکہ آپ اب اپنےمقام پر تشریف لےچلیے فرمایا اب یہاں سےکہیں نہیں جاٶں گا اللہ نے فرمایا ہے :كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ : وہ میں چکھ چکاہوں اور میرے اللہ نے یہ بھی فرمایا ہے : وَ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَاۚ کہ ہر شخص کو جہنم پر سےگزرناہے تو میں گزر چکاہوں اب میں جنت میں پہنچ چکا ہوں اور جنت میں پہنچنےوالوں کےلیے اللہ نےارشاد فرمایا ہے : وَمَاھُم مِّنھَا بِمُخرِجِینَ کہ وہ جنت سےنکالےنہ جاٸیں گے اب مجھےجنت سےچلنےکےلیے کیوں کہتےہو اللہ نےملک الموت کو وحی فرماٸی کہ حضرت ادریس علیہ السلام نےجوکچھ کہا میرےاذن سے کہا اور وہ میرےاذن سے جنت میں داخل ہوۓ ہیں انہیں چھوڑ دو وہ جنت ہی میں رہیں گے چنانچہ حضرت ادریس علیہ السلام وہاں زندہ ہیں!
خزاٸن العرفان فی تفسیرالقرآن ، ص ٤٩٥
واللہ و رسولہ اعلم 
کتبہ 
عبیداللّٰه حنفی بریلوی مقام دھونرہ ٹانڈہ ضلع بریلی شریف {یوپی}
١ ربیع الثانی ١٤٤٣ھ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney