سجدہ تلاوت کے بعد رکوع کیاتوکیا حکم ہے؟

سوال نمبر 2294

السلام علیکم 
سوال یہ ہے کہ نماز میں سجدہ تلاوت کے فوراً بعد رکوع میں جاسکتے ہیں یا نہیں؟ تراویح میں اکثر یہ ہوتاہے کہ سجدہ تلاوت کے بعد چند آیت پڑھتے ہیں اور پھر رکوع کرتے ہیں۔
(محمد احمد گورکھپور)
وعلیکم السلام 
الجواب ......
فورا جاسکتے ہیں مگر بہتر یہ ہے کہ دو تین آیات پڑھ کر رکوع کرے جیساکہ عموما نماز تراویح میں ہوتاہے!
علامہ شیخ محمد علاء الدين الحصكفی ابن الشيخ علی الحنفی متوفّٰی ١٠٨٨ھ تحریر فرماتے ہیں ۔۔۔۔
وَتُؤَدَّى بِرُكُوعٍ وَسُجُودٍ) غَيْرِ رُكُوعِ الصَّلَاةِ وَسُجُودِهَا (فِي الصَّلَاةِ وَكَذَا فِي خَارِجِهَا يَنُوبُ عَنْهَا الرُّكُوعُ) فِي ظَاهِرِ الْمَرْوِيِّ بَزَّازِيَّةٌ (لَهَا) أَيْ لِلتِّلَاوَةِ (وَ) تُؤَدَّى (بِرُكُوعِ صَلَاةٍ) إذَا كَانَ الرُّكُوعُ (عَلَى الْفَوْرِ مِنْ قِرَاءَةِ آيَةٍ) أَوْ آيَتَيْنِ وَكَذَا الثَّلَاثُ عَلَى الظَّاهِرِ كَمَا فِي الْبَحْرِ
اورسجدہ تلاوت کو نمازمیں نماز کےرکوع سجدے کےعلاوہ رکوع اور سجدے کےساتھ اداکیاجاےگا اسی طرح خارج  نماز میں رکوع ظاہر مروی میں سجدےکےقائم مقام ہوجاےگا ، یعنی سجدہ تلاوت کے قائم مقام ہوجاےگا اورنمازکےرکوع کےساتھ سجدہ ادا کیاجاسکتا ہےجب رکوع آیت سجدہ کےبعدایک آیت یا دوآیتیں اور اسی طرح تین آیات پڑھنےکےبعد اداکیاجاے
علامہ سیدامین ابن عابدین شامی حنفی متوفی١٢٥٢ھ تحریر فرماتےہیں۔۔۔
وَيُسْتَحَبُّ أَنْ لَا يَعْقُبَهُ بِالرُّكُوعِ بَلْ يَقْرَأُ آيَتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا فَصَاعِدًا ثُمَّ يَرْكَعُ 
مستحب یہ ہے کہ اس (سجدہ تلاوت) کے بعد فورا نمازکارکوع نہ کرے بلکہ دوآیات یاتین آیات یااس سے زائد پڑھنےکے بعد رکوع کرے
الدرالمختار مع ردالمحتار المجلدالثانی ، کتاب الصلوة ، ص ٥٨٦
(بیروت لبنان)
علامہ شیخ نظام الدین حنفی متوفی ١١٦١ھ اور علمائے ہند کی ایک جماعت میں تحریر فرمایا ہے..... وَإِنْ قَرَأَ آيَةَ السَّجْدَةِ فِي الصَّلَاةِ فَإِنْ كَانَتْ فِي وَسَطِ السُّورَةِ فَالْأَفْضَلُ أَنْ يَسْجُدَ ثُمَّ يَقُومَ وَيَخْتِمَ السُّورَةَ وَيَرْكَعَ
الفتاوىٰ الهندية ، المجلدالاول ، كتاب الصلوٰة ، ص ١٤٧
(بيروت لبنان)
خلاصہ یہی ہے کہ بعدسجدہ تلاوت کچھ آیات پڑھ کر تب رکوع کرے! اگر فورا رکوع کرلیا تب بھی کوئی حرح نہیں مگر ایسا نہ کرے کہ بین المصلین امکانِ انتشار ہے کیوں کہ عوام نے یہی دیکھاہے کہ امام نے سجدہ تلاوت کرنےکے کچھ آیات پڑھ کرکے ہی سجدہ کیاہے
واللہ و رسولہ اعلم 
کتبہ 
عبیداللّٰه حنفی بریلوی مقام دھونرہ ٹانڈہ ضلع بریلی شریف {یوپی}
٢٣ربیع النور۱۴۴۳ھ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney