کیا التحیات کی تکرار سے سجدۂ سہو واجب ہے؟

 سوال نمبر 2296

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ۔
الاستفتاء:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ قعدہ اخیرہ میں التحیات کے تکرار سے سجدۂ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟
(سائل:ارباز، انڈیا)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔
باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب:اِس صورت میں سجدۂ سہو واجب نہیں ہوگا۔چنانچہ امام فخر الدین عثمان بن علی زیلعی حنفی متوفی٧٤٣ھ لکھتے ہیں:لو کرر التشھد فی القعدة الثانیة فلا سھو علیہ۔ملخّصًا(تبیین الحقائق شرح کنز الدقائق،١٩٣/١)
یعنی،کسی نے قعدۂ اخیرہ میں تشہد کی تکرار کی تو اس پر سجدۂ سہو واجب نہیں ہوگا۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ:۔
محمد اُسامہ قادری
پاکستان، کراچی
پیر،٢٧/ربیع الاول،١٤٤٤ھ۔٢٤/اکتوبر،٢٠٢٢ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney