لڑکیوں کو گھڑی انگوٹھی پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے۔

سوال نمبر 2303

 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ لڑکیوں کو گھڑی انگوٹھی پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے۔

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجواب بعون الملک الوھاب 
گھڑی کی زنجیر، انگوٹھی اگر سونے چاندی پلاسٹک کی ہو تو اسکو پہن کر نماز پڑھنا جائز ، اور انکے علاوہ پیتل، تانبا، لوہا کی ہو تو اس کا پہننا ممنوع  ہے اور جو چیز ممنوع ہو اسکو پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے !
جیساکہ حضور اعلی حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ جو چیزیں ممنوع کی گئ ہیں ان کو پہن کر نماز وامامت مکروہ تحریمی (احکام شریعت حصہ دوم ١٨١)
اور حضور سیدی اعلی حضرت مجدد اعظم امام احمد رضا خاں قادری بریلوی علیہ رحمتہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ تانبا پیتل لوہا عورتوں کو پہننا ممنوع ہے۔ (فتاوی رضویہ قدیم جلد نہم صفحہ ٢٧٩، رضا اکیڈمی ممبئی)
اور حضور اعلی حضرت دوسری جگہ لکھتے ہیں کہ چاندی سونے کے سوا لوہے پیتل تانبے رانگ کا زیور بھی عورتوں کو مباح نہیں۔(فتاوی رضویہ قدیم جلد نہم صفحہ ١٤)واللہ تعالی اعلم بالصواب 


کتبہ 
محمد مدثر جاوید رضوی
 مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 
ضلع۔ کشن گنج، بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney