پیر کا خون چٹائی پر لگاتوکیا حکم ہے؟

(سوال مبر 2309)

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کی اگر پیر سے خون نکلا اور   ایک دو بوند چٹائی پر لگ گیا تو چٹائی ناپاک ہوجائیگی ؟
ساٸل محمد رضوان رضا سورت
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
الجواب بعون اللہ و رسولہ
پیر سےخون نکل کر بہ گیا تو وہ دم ساٸل یعنی بہنےوالا خون ٹہرا اور دم ساٸل ناپاک ہوتا ہے اور یہ نجاست غلیظہ کےحکم میں ہے 
مکمل چٹاٸی ناپاک نہیں ہوٸی بلکہ وہ حصہ ناپاک ہےجہاں پر خون گرا ہے لہذا اس حصےکو اس طور پر دھوٸیں کہ خون کا اثر بالکل ختم ہوجاۓ! خواہ ایک بار دھونے میں اثر ختم ہو یا اس سےزائد میں اوراگر دھونےسے اسکااثر باقی رہتا ہے جیسا کہ سوال میں خون کے متعلق پوچھا گیا اگر اسکو خوب دھویا مگر خون کارنگ باقی رہا تو وہ چٹائی پاک ہوگیا ضروری نہیں کہ اس رنگ کے ختم کرنےمیں مشقت اٹھاۓ
علامہ شیخ نظام الدین حنفی متوفی ١١٦١ھ اور علمائے ہند کی ایک جماعت میں تحریر فرمایا ہے...وَإِزَالَتُهَا إنْ كَانَتْ مَرْئِيَّةً بِإِزَالَةِ عَيْنِهَا وَأَثَرِهَا إنْ كَانَتْ شَيْئًا يَزُولُ أَثَرُهُ وَلَا يُعْتَبَرُ فِيهِ الْعَدَدُ، كَذَا فِي الْمُحِيطِ.فَلَوْ زَالَتْ عَيْنُهَا بِمَرَّةٍ اكْتَفَى بِهَا وَلَوْ لَمْ تَزُلْ بِثَلَاثَةٍ تُغْسَلُ إلَى أَنْ تَزُولَ، كَذَا فِي السِّرَاجِيَّةِ. وَإِنْ كَانَتْ شَيْئًا لَا يَزُولُ أَثَرُهُ إلَّا بِمَشَقَّةٍ بِأَنْ يُحْتَاجَ فِي إزَالَتِهِ إلَى شَيْءٍ آخَرَ سِوَى الْمَاءِ كَالصَّابُونِ لَا يُكَلَّفُ بِإِزَالَتِهِ. هَكَذَا فِي التَّبْيِينِ
اگر نجاست مرئیہ ہو تو عین نجاست کودور کیاجاۓ اور اسکااثر بھی دور کیاجاۓ اگر وہ چیز اس قسم کی ہے کہ اسکا اثر دور ہوجاتاہے تواس میں عدد کا اعتبار نہیں ایسا محیط میں ہے اگر ایک بار دھونےسے وہ نجاست اور اسکا اثر دور ہوجاۓ تو یہی کافی ہے اور اگر تین مرتبہ دھونےسےبھی نہ اثر ختم نہ ہو تو اس وقت تک دھوٸیں جب تک اثر ختم نہ ہو جاۓ ایسا سراجیہ میں ہے اور اگر وہ نجاست ایسی ہے کہ اسکا اثر بغیر مشقت کےدور نہیں ہوتا اس طور پر کہ اسکا اثر دور کرنےکےلیے پانی کےعلاوہ کسی اور چیز کی ضرورت ہو جیسےصابون تو اسکو دور کرنے کا مکلف نہیں ایساتبیین میں ہے!الفتاویٰ الھندیة ، المجلدالاول ، کتاب الطھارة ، ص ٤٦{بیروت لبنان}واللہ و رسولہ اعلم 
کتبہ 
عبیداللّٰه حنفی بریلوی مقام دھونرہ ٹانڈہ ضلع بریلی شریف {یوپی}
٢ ربیع الثانی ١٤٤٣ھ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney