شادی میں مسجد کے مائک سے دعوت دیناکیساہے؟

سوال نمبر 2314

 السلام علیکم
کیا فرماتے  دیں اس مسئلہ میں کہ شادی کی دعوت کے لئے لوگوں کو مسجد کے مائک سے مدعو کرنا کیسا ہے....  سائل حافظ اطہر القادری خان منانی.. گونڈہ یوپی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اس قسم کے اعلان کرنا منع ہیں
فتاویٰ رضویہ میں ہے جو چیز جس غرض کے لئے وقف کی گئی دوسری غرض کی طرف اسے پھیرنا جائز نہیں
اگرچہ وہ غرض بھی وقف ہی کے فائدہ کی ہو کہ شرط وقف مثل نص شارع صلی اللّٰہ علیہ وسلم واجب الاتباع ہے  جلد ۶ صفحہ نمبر/۴۵۵ رضا اکیڈمی 
بہار شریعت میں ہے
مسجد کی اشیاء مثلاً لوٹا چٹائی وغیرہ کو کسی دوسری غرض میں استعمال نہیں کرسکتے حصہ دوم صفحہ نمبر ۸۴/ مکتبہ قادری کتاب گھر
لہذا صورت مسئولہ میں مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے کسی تقریب یا خوشی وغیرہ کا اعلان کرنا جائز نہیں
لیکن اگر لاؤڈ اسپیکر مسجد میں وقف ہے اور وقف کرنے والے نے وقف کے وقت اس قسم کے اعلانات کی اجازت دے دی ہو یا صراحتاً تو اس کی اجازت نہ دی ہو مگر اسے معلوم تھا کہ اس سے مذکورہ چیزوں کا اعلان ہوگا یاچندہ کرکے مائک خریدا گیا اور چندہ دینے والے کو پتہ تھا کہ اس سے مذکورہ چیزوں کا اعلان کیا جائے گا تو ان صورتوں میں اعلان کرنا جائز ودرست ہے ورنہ نہیں۔
درمختار میں ہے
شرط الوقف کنص الشارع أی فی المفہوم والدلالةووجوب العمل به  جلد/۶صفحہ/۶۵۰  
ماخوذ مصدقات محدث کبیر
صفحہ نمبر/۵۶/۵۷
واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
محمد الطاف حسین قادری عفی عنہ ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney