آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

سب سے پہلے حج کس نے کیا ؟

 (سوال نمبر 2311)

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلے میں کہ سب سے پہلے حج آدم علیہ السلام نے کیا یا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے؟
 سائل : خالد رضا (بستی)
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهٗ۔
الجواب بعون اللہ و رسولہ:
پہلے حج حضرت آدم علیہ السلام نے کیا بلکہ آپ نے ہند سےپیدل چل کر چالیس مرتبہ حج کی سعادت حاصل کی! اور حضرت ابراھیم علیہ السلام کا زمانہ حضرت آدم کے زمانےسے بہت بعد کا ہے تو اب ظاہرسی بات ہےکہ پہلے حج آپ نے ہی اپنےزمانےمیں کیا!کماذکر الاحادیث الامام الحافظ أبی بکر احمد بن الحسین البیہقی متوفیٰ ٤٨٥ھ

عن انس بن مالک أن رسول اللہﷺ قال: کان موضع البیت فی زمن أدم علیه السلام شبرا أو اکثرعلما فکانت الملاٸکة تحج إلیہ قبل أدم ثم حج أدم فاستقبلتة الملاٸکة قالوا یا أدم من این جٸت ؟ قال حججت البیت قالوا قد حجته الملاٸکة قبلک ۔امام بیہقی علیہ الرحمةالباری احادیث نقل فرماتےہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا حضرت آدم علیہ السلام کےزمانےمیں خانہ کعبہ کی جگہ ایک بالشت یا اس سےکچھ زاٸد تھی ملاٸکہ حضرت آدم علیہ السلام سے پہلے حج کیا کرتےتھے پھر حضرت آدم نےحج کیا اور ایک جگہ فرشتوں نے حضرت آدم علیہ السلام کا استقبال کیا اور کہا اے آدم آپ کہاں سےتشریف لارہے ہیں آپ نےفرمایا میں حج بیت سےآرہاہوں فرشتوں نےکہا بےشک آپ سےقبل فرشتوں نے اسکاحج کیاہے
عن ابن عباس أن آدم علیه السلام حج علی رجلیه من الھند أربعین حجة ۔حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنھما سےروایت ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام نے ہندوستان سےچالیس مرتبہ پیدل چل کر حج کیۓ (الجامع لشعب الایمان ، المجلدالخامس ، کتاب المناسک ، ص ٤٤٩ تا ٤٥٠{مکتبةالرشدناشرون}

خلاصہ ۔۔ سب سے پہلے بشر میں اللّٰہ پاک نے اس زمین پرحضرت آدم کو مبعوث فرمایا لہذا سعادتِ حج کا سہرا بھی پہلے آپ ہی کے سر بندھا رہی بات حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کی توبےشک آپ نےبھی حج کیا۔ لیکن آپ کو اللہ نے حضرت آدم کی وفات کے تقربیا دوہزار تین سو بیالیس سال بعد پیدا فرمایا جیساکہ "تاریخ دمشق لابن عساکر"میں ہے لہذا آپ بعد میں  حج کۓ.واللہ و رسولہ اعلم 
کتبہ 
عبیداللّٰه حنفی بریلوی مقام دھونرہ ٹانڈہ ضلع بریلی شریف {یوپی}
٥ ربیع الثانی ١٤٤٤ھ




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney