سورج گرہن کی نماز نفل ہے یا سنت مؤکدہ

 (سوال نمبر 2307)

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
الاستفتاء:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ سورج گرہن کی نماز نفل ہے یا سنت مؤکدہ یا غیر مؤکدہ؟
(سائل:شکیل احمد بھیونڈی)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔
باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب:سنتِ مؤکدہ ہے۔چنانچہ علامہ حسن بن عمار شرنبلالی حنفی متوفی١٠٦٩ھ لکھتے ہیں:سن رکعتان کھیئة النفل للکسوف۔(نور الایضاح،ص٢٧٧)
یعنی،سورج گرہن کی نماز نفل کی طرح دو رکعت پڑھنا سنت ہے۔
   اور صدر الشریعہ محمد امجد علی اعظمی حنفی متوف١٣٦٧ھ لکھتے ہیں:سورج گہن کی نماز سنتِ مؤکدہ ہے اور چاند گہن کی مستحب۔(بہار شریعت،٧٩٢/١)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ:۔
محمد اُسامہ قادری
پاکستان،کراچی
بدھ، ١٣/ربیع الآخر،١٤٤٤ھ۔٩/نومبر،٢٠٢٢م







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney