ایڈوانس زکوٰۃ دینا کیسا ہے؟

سوال نمبر 2306

 السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ۔
الاستفتاء:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسںٔلہ کے بارے میں کہ ایڈوانس زکوٰۃ دینا کیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔
باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب:دے سکتے ہیں۔چنانچہ علامہ محمد بن عبد اللہ تمرتاشی حنفی متوفی١٠٠٤ھ اور علامہ علاء الدین حصکفی حنفی متوفی١٠٨٨ھ لکھتے ہیں:(لو عجل ذو نصاب) زکاتہ (لسنین او لنصب صح) لوجود السبب۔
(تنویر الابصار وشرحہ الدر المختار مع رد المحتار،٢٩٣/٢)
یعنی،اگر صاحبِ نصاب نے کئی سالوں یا کئی نصابوں کی زکوۃ پہلے ادا کر دی، تو سبب کے پائے جانے کی وجہ سے درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ:۔
محمد اُسامہ قادری
پاکستان،کراچی
بدھ، ١٣/ربیع الآخر،١٤٤٤ھ۔٩/نومبر،٢٠٢٢م








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney