ایک مسجد کا سامان دوسری مسجد میں دینا کیساہے؟

سوال نمبر 2343


 کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے کے بارے میں ایک مسجد کا سامان( لکڑی )دوسرے مسجد میں  لگا سکتے ہیں یا نہیں؟

المستفتی ۔ مولانا ادریس ہمدانی 


بسم اللہ الرحمن الرحیم

 الجواب بعون الملک الوھاب  

   ایک مسجد کا سامان (لکڑی) دوسری مسجد میں لگانا جائز نہیں ہے؛ البتہ اگر یہ سامان اس مسجد کی ضرورت سے زائد ہو اور اس کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہو تو اس مسجد کے متولی سے خرید کر دوسرے مسجد میں صرف کی جا سکتی ہے !

فتاوی رضویہ میں اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں ہے ” ان انقاض کا دوسری مسجد میں دیدینا حرام ہے کسی کی اجازت سے نہیں دے سکتے-ہاں جب کہ یہ مسجد ان سے مستغنی ہے تو بیع کئے جائیں اور دوسری مسجد کے ہاتھ بیع کرنا اولی ہے کہ بدستور معظم رہیں گے وہ قیمت اسی مسجد کی تعمیر میں صرف ہو اور اس وقت تعمیر کی حاجت نہ ہو تو متولی امین متدین کے پاس اسی مسجد کی حاجت تعمیر کے لئے امانت رہے اور کام میں صرف کرنا ہرگز جائز نہیں”(ج ۶ ص ۴۸۶)

مزید  حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ یہ فعل ناجائز و گناہ ہے ایک مسجد کی چیز دوسری مسجد میں بھی عاریت دینا جائز نہیں۔۔ (ج ٦، ص ٤٥٥، آرام باغ روڈ کراچی پاکستان)



واللہ تعالی اعلم 


کتبہ

 محمد مدثر جاوید رضوی

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج

 ضلع۔ کشن گنج، بہار



مسائل شرعیہ کے جملہ فتاوی کے لئے یہاں کلک کریں

فتاوی مسائل شرعیہ کے لئے یہاں کلک کریں 







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney