چچیرے بہنوئی کی لڑکی سے نکاح کرنا کیساہے؟

 سوال نمبر 2347

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ۔
الاستفتاء:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اِس مسئلہ میں کہ چچا زاد بھائی کی بیوی کے بہنوئی کی لڑکی سے نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔
(سائل:احقر محمد نوازش رضا دیناجپوری)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔
باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب:مذکورہ لڑکی سے نکاح کرنا جائز ہے کیونکہ یہ مُحرّمات سے نہیں ہے۔ چنانچہ قُرآنِ کریم میں ہے:وَ اُحِلَّ لَكُمْ مَّا وَرَآءَ ذٰلِكُمْ۔(النساء:٢٤/٤)
ترجمہ، اور ان(مُحرّمات) کے سوا جو رہیں وہ تمہیں حلال ہیں۔(کنز الایمان)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ:۔
محمد اُسامہ قادری
پاکستان،کراچی
پیر،٢/جمادی الاخری،١٤٤٤ھ۔٢٥/دسمبر،٢٠٢٢ء






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney