رجعی بائن مغلظہ کی تعریف

 سوال نمبر 2346


الاستفتاء:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اِس مسئلہ میں کہ طلاقِ رجعی، طلاقِ بائن اور طلاقِ مغلظہ کسے کہتے ہیں؟

(سائل:مزمل، کراچی)

باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب:طلاقِ رجعی وہ جس سے عورت فوراً نکاح سے نہیں نکلتی۔ اگر عدت کے اندر شوہر رجوع کرے وہ بدستور اُس کی زوجہ رہے گی۔ ہاں عدت گزر جائے اور رجوع نہ کرے تو اُس وقت نکاح سے نکلے گی اور پھر میاں بیوی چاہیں تو نئے مہر کے ساتھ دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں۔

   بائن وہ جس سے عورت فوراً نکاح سے نکل جاتی ہے۔ ہاں اگر میاں بیوی چاہیں تو عدت کے اندر یا عدت کے بعد نئے مہر کے ساتھ دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں۔

   مغلظہ وہ کہ عورت فورًا نکاح سے نکل بھی گئی اور اب کبھی ان دونوں کا نکاح نہیں ہوسکتا جب تک حلالہ نہ ہو۔ یہ تین طلاقوں سے ہوتا ہے۔ چاہے ایک ساتھ دی ہوں یا سالوں کے فاصلے سے(عامہ کتب فقہ)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ:۔

محمد اُسامہ قادری

پاکستان،کراچی

پیر،٢٤/جمادی الاولیٰ،١٤٤٤ھ۔١٨/دسمبر،٢٠٢٢ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney