بھیگا ہوا کتا کسی سے مس ہوجائے تو کیا وہ آدمی ناپاک ہوجائے؟

(سوال نمبر 2340)

 السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ۔
الاستفتاء:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بارش کے پانی سے بھیگا ہوا کتا کسی سے ٹچ  ہوجائے تو کیا وہ آدمی ناپاک ہوجائےگا؟ برائے مہربانی حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔
(سائل:محمد جمال رضا قادری، بھروچ گجرات)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ۔
باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب:صُورتِ مسئولہ میں آدمی بدستور پاک رہے گا۔چنانچہ صدر الشریعہ محمد امجد علی اعظمی حنفی متوفی١٣٦٧ھ لکھتے ہیں:کتا بدن یا کپڑے سے چھو جائے، تو اگرچہ اس کا جسم تر(گیلا) ہو بدن اور کپڑا پاک ہے، ہاں اگر اس کے بدن پر نجاست لگی ہو تو اور بات ہے (یعنی ناپاک کردے گا)یا اس کا لُعاب(تھوک) لگے تو ناپاک کر دے گا۔(بہار شریعت،١/٣٩٥)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ:۔
محمد اُسامہ قادری
پاکستان،کراچی
پیر،٢٤/جمادی الاولیٰ،١٤٤٤ھ۔١٨/دسمبر،٢٠٢٢ء








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney