کیا گانا ناقض وضو ہے؟

سوال نمبر 2360

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ علماء کی بارگاہ میں ایک مسلہ عرض ہے کہ کیا گانا گانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
المستفتی ۔۔۔۔ محمدمسلم رضا خان

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
الجواب بعون اللہ و رسولہ 

گانا گانا سننا سنانا بجانا سب حرام اشدحرام ہے ایسےاشخاص سخت گنہگار و مستحق عذاب نار ہیں اگر صدق دل سےتوبہ نہ کرلیں!
رہا مسٸلہ گانا گانے سننے وغیرہ سےوضوء ٹوٹنے نہ ٹوٹنےکا تو وضوء نہ ٹوٹےگا البتہ کرلینا مستحب ہے بہتر ہے کیوں کہ حدیث شریف آتا ہے وضوء گناہوں کا کفارہ ہے!
علامہ حسن بن عمار علی شرنبلالی متوفی ١٠٦٨ھ تحریر فرماتے ہیں ، الوضوء مندوب بعد کل خطیٸة (نورالایضاح ، کتاب الطھارة ، ص ٣٠{مکتبة البشریٰ پاکستان}واللہ و رسولہ اعلم 
کتبہ 
عبیداللّٰه حنفی بریلوی مقام دھونرہ ٹانڈہ ضلع بریلی شریف {یوپی}
٢٤جمادی الثانی ١٤٤٤ھ









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney