سوال نمبر 2370
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ عرض ہے کہ کیا سنتوں میں سجدہ سہو نہیں ہے؟
المستفتی۔۔۔محمد توصیف رضا حنیفی ضلع بارہ بنکی
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون اللہ و رسولہ
فرض کی طرح سنت، نفل اور واجب تمام نمازوں میں سجدہ سہو واجب ہوتا ہے اگر بھولے سے واجب ترک ہو۔
علامہ شیخ نظام الدین حنفی متوفی ١١٦١ھ اور علمائے ہند کی ایک جماعت نے تحریر فرمایا ہے
وحکم السھو فی الفرض والنفل سواء کذا فی المحیط یعنی سجدہ سہو کا حکم فرض اور نفل میں برابر ہے اسی طرح ”محیط“ میں ہے۔(الفتاویٰ الھندیة ، المجلدالاول ، کتاب الصلوة ، ص ١٣٩/{بیروت لبنان}واللہ و رسولہ اعلم
کتبہ
عبیداللّٰه حنفی بریلوی مقام دھونرہ ٹانڈہ ضلع بریلی شریف {یوپی}
١٧/رجب المرجب/ ١٤٤٤ھ
٩/فروری/ ٢٠٢٣ء
0 تبصرے