حوض میں ایک مینڈک مرگیا اس پانی کیا حکم ہے

 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرح متین اس مسئلہ کے بارے میں ہماری محلے کی مسجد کے پانی کے حوض میں ایک مینڈک مرگیا اس پانی کیا حکم ہے جب کہ حوض دہدردہ سے چھوٹا ہے

المستفتی ۔۔۔ رجب علی بیکانیر راجستھان

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون اللہ و رسولہ

پانی پر کوٸی فرق نہیں پڑے گا وہ پانی پاک ہی رہےگا بشرطیکہ وہ مینڈک جنگلی اور بڑا نہ ہو کہ جس میں بہنےوالا خون ہوتا ہے!علامہ شیخ نظام الدین حنفی متوفی ١١٦١ھ اور علمائے ہند کی ایک جماعت نے تحریر فرمایا ہے وَمَوْتُ مَا يَعِيشُ فِي الْمَاءِ فِيهِ لَا يُفْسِدُهُ كَالسَّمَكِ وَالضُّفْدَعِ وَالسَّرَطَانِ ۔۔۔۔۔ وَالضُّفْدَعُ الْبَحْرِيُّ وَالْبَرِّيُّ سَوَاءٌ، كَذَا فِي الْهِدَايَةِ پانی میں رہنے والے جانور پانی میں مرجاٸیں تو پانی ناپاک نہ ہوگا جیسے مچھلی مینڈک کیکڑا! پانی والا مینڈک اور خشکی والا مینڈک دونوں برابر ہیں اور ایسا ھدایہ میں مذکور ہے!(الفتاویٰ الھندیة ، المجلدالاول ، کتاب الطھارة ، ص ٢٧

{بیروت لبنان)

ہاں اگر وہ مینڈک جنگلی اور بڑا ہے جس میں بہنے والا خون ہوتا ہے ، وہ گر کر مر جاۓ اور پھول یا پھٹ جاۓ تو ایسی صورت میں ذکر کردہ حوض ناپاک ہوجاۓ گا!

 صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریرفرماتےہیں۔خشکی اور پانی کے مینڈک کا ایک حکم ہے یعنی اس کے مرنے بلکہ سڑنے سے بھی پانی نجس نہ ہوگا مگر جنگل کا بڑا مینڈک جس میں بہنے کے قابل خون ہوتا ہے اس کا حکم چوہے کی مثل ہے۔ پانی کے مینڈک کی انگلیوں کے درمیان جھلی ہوتی ہے اور خشکی کے نہیں،(بہار شریعت ، حصہ ٢ ، ص ٣٣٨{مکتبہ مدینہ دھلی)

لہذا اسکو پاک کرنےکا طریقہ یہ ہے کہ ایک طرف سے ڈالیں اور دوسری طرف سے نکالیں اس وقت تک کہ جب تک قلب کو تشفی و اطمنان حاصل نہ ہوجاۓ بعد اطمنان پاک ہوجاۓگا!

علامہ فخرالدین ابومحمدعثمان بن علی الزیلعی متوفی ٧٤٣ھ تحریر فرماتےہیں۔ولو تنجس الحوض الصغیر بوقوع نجاسة فیه ثم دخل فیه  ماء آخر و خرج الماء منه طھر 

 تبیین الحقاٸق شرح کنزالدقاٸق ، المجلدالاول ، کتاب الطھارة ، ص ٢٢ تا ٢٣

{کتب خانہ مصر}


واللہ و رسولہ اعلم 

کتبہ 

عبیداللّٰه حنفیؔ بریلوی مقام دھونرہ ٹانڈہ ضلع بریلی شریف {یوپی}

١١ /رمضان المبارک/ ١٤٤٤ھ

٣/اپریل/ ٢٠٢٣ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney