ہونٹ کے نیچے کے بال کاٹنا کیسا ہے؟

 سوال نمبر 2436

السلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ 
سوال مونچھ اور ڈاڑھی کے بیچ والے بال کاٹنا کیسا ہے؟ علماء کرام رہنمائی فرمائیں فقط سلام 
المستفتی ۔۔۔عبداللہ گجراتی
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
الجواب بعون الملک الوہاب

ناجاٸز و بدعت سیٸہ ہےہونٹ کے نیچے والے بالوں کو داڑھی کی بچی ، بچہ ، بنت لحیہ کہتےہیں یہ داڑھی میں شامل ہے اسکا کاٹنا یا مونڈنا یا اکھیڑنا جاٸز نہیں!

علامہ شیخ نظام الدین حنفی متوفی ١١٦١ھ اور علمائے ہند کی ایک جماعت نے تحریر فرمایا ہے وَنَتْفُ الْفَنِيكَيْنِ بِدْعَةٌ وَهُمَا جَانِبَا الْعَنْفَقَةِ وَهِيَ شَعْرُ الشَّفَةِ السُّفْلَى كَذَا فِي الْغَرَائِبِ (الفتاویٰ الھندیة ، المجلدالخامس ، کتاب الکراھیة ، ص٤٣٨{بیروت لبنان}

اور صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی متوفیٰ ١٣٦٧ھ تحریر فرماتےہیں بچی (بنت لحیہ)کے اغل بغل کےبال موڈانا یا اکھیڑنا بدعت ہے (بہارشریعت ، حصہ١٦ ، ص ٥٨٥{مکتبہ مدینہ دھلی}واللہ و رسولہ اعلم 

کتبہ 
عبیداللّٰه حنفیؔ بریلوی مقام دھونرہ ٹانڈہ ضلع بریلی شریف {یوپی}
 ٢٨/محرم الحرام/ ١٤٤٥ھ
١٦/اگست/ ٢٠٢٣ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney