ہمبستری نہ کرنے کی قسم کھائی تو کیا حکم ہے؟

 سوال نمبر 2440

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع اس مسئلہ کے  بارے میں کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ خدا کی قسم  میں آج سے تمہارے ساتھ ہمبستری نہیں کرونگا تو ایسے شخص کے لیے کیا حکم ہے؟
المستفتی ۔۔۔ عبدالکریم خاں پتہ دیودر ضلع پالن پور بی 

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
الجواب بعون الملک الوہاب

کوٸی شخص قسم کھالے کہ میں اپنی بیوی سے ہمبستری نہیں کروں گا تو اسکی دو صورتیں ہیں اگر یہ چار مہینے کے اندر اندر صحبت کرلے تو قسم ٹوٹ جاۓگی ایسی صورت میں کفارہ دینا لازم ہوگا اور کفارہ یہ ہے کہ دس مساکین کو پیٹ بھر اپنی حیثیت کے مطابق کھانا کھلاۓ یا ان کو کپڑا پہنادے اور یہ سب کرنےسے قاصر ہو تو مسلسل تین روزے رکھے۔اور چار مہینے گزر گۓ تو طلاق باٸن پڑجاۓ گی یعنی نۓ مہر کےساتھ نکاح کرنا لازمی ہےالبتہ  قسم ساقط ہوگٸ!جیساکہ اللہ پاک ارشاد فرماتاہے لِلَّذِیْنَ یُؤْلُوْنَ مِنْ نِّسَآىٕهِمْ تَرَبُّصُ اَرْبَعَةِ اَشْهُرٍۚ-فَاِنْ فَآءُوْ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ"وہ جو قسم کھا بیٹھتے ہیں اپنی عورتوں کے پاس جانے کی انہیں چار مہینے کی مہلت ہے، پس اگر اس مدت میں پھر آئے تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔( کنز الایمان ، س بقرہ ، آیت ٢٢٦)

علامہ برہان الدین ابوالحسن علی بن ابوبکر مرغینانی متوفیٰ٥٩٣ھ تحریر فرماتےہیں:واذا قال الرجل لامرأته والله لا أقربك أو قال والله لا أقربك أربعة أشهر فهو مول لقوله تعالي للذین۔۔۔۔۔ فإن وطئها في الاربعة الاشهر حنث في يمينه ولزمته الكفارة لان الكفارة موجب الحنث وسقط الايلاء لأن اليمين ترتفع بالحنث وان لم يقربها حتى مضت أربعة أشهر بانت منه بتطليقة

اور جب شوہر اپنی بیوی سےکہے کہ اللہ کی قسم میں تم سےقربت نہیں کروں گا یا یوں کہے کہ چار ماہ تک قربت نہیں کروں گا تو یہ ایلاء میں شمار ہوگا اسکی دلیل قرآن مجید سےمیں موجود ہے) کہ وہ لوگ جو اپنی ازواج سے ایلاء کرتے ہیں ان کےلیے حکم ہیں چار ماہ تک انتظار کریں اگر چار مہینوں کے دوران شوہر بیوی سے ہمبستری کرلے تو اسکی قسم ٹوٹ جاۓ گی اور اسکو کفارہ دینا لازم ہوگا کیوں کہ قسم توڑنےکےسبب کفارہ لازم ہوجاتا ہے اور قسم بھی ساقط ہوجاۓگی اور اگر چار ماہ تک قربت نہیں کیا تو ایک طلاق باٸن پڑ جاۓ گی۔(الھدایة مع الدّرایة ، المجلدالثانی ، کتاب الطلاق ، ص ٤١١{مکتبہ رحمانیہ لاہور}
ایساہی بہارشریعت ، حصہ٨ ، ہے۔واللہ و رسولہ اعلم 
کتبہ 
عبیداللّٰه حنفیؔ بریلوی
 مقام دھونرہ ٹانڈہ ضلع بریلی شریف {یوپی}
 ٢٠/محرم الحرام/ ١٤٤٥ھ
٨/اگست/ ٢٠٢٣ء








ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney