نستعین کی بجائے نستاعین پڑھنا

 سوال نمبر 2441

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔

الاستفتاء:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ امام صاحب سورہ فاتحہ میں نستعین کے بجائے نستاعین پڑھ دے تو کیا نماز دہرانی پڑے گی؟

(سائل: احمد خورشید  انڈیا)



وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

باسمہ تعالیٰ وتقدس الجواب:صورت مسئولہ میں نماز دہرانی پڑے گی کیونکہ نستعین کو نستاعین پڑھنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے۔

   چنانچہ مفتی جلال الدین امجدی حنفی متوفی1420ھ لکھتے ہیں:نستعین کو الف کے ساتھ نستاعین پڑھنا بے معنی ہے اس لئے اس سے نماز فاسد ہو جاتی ہے۔ ھکذا فی الجزء الثالث من الفتاوی الرضویۃ علی صفحۃ 191۔

(فتاوی فیض الرسول،مفسدات نماز کا بیان،350/1)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ

محمد اسامہ قادری

پاکستان، کراچی

ہفتہ، 15/صفر، 1445ھ ۔ 2/اگست، 2023ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney