بکری دی دودھ کے لیئے اور وہ مر گئی تو ؟

 سوال نمبر 2442


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں

کہ بکر نے زید کو ایک بکری  دی صرف دودھ کے لیے کہ جب تک دودھ دے تیرے پاس رکھنا اور دودھ دینا بند کر دے توواپس کر دینا

لیکن وہ بکری  بکر کو واپس کر نے سے پہلے مر گئ تو کیا اس صورت میں قیمت دینا زید کے اوپر لازم ہے

براۓ کرم جواب عنایت فرمائیں


وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجواب بعون الملک الوہاب 

صورت مسٶلہ میں زید پر بکری کی قیمت دینا لازم نہیں!

اس لیےکہ بکر نے زید کو بکری امانت کے طور پر دی تھی لہذا امانت ہلاک ہوجاۓ یا چوری ہوجاۓ تو ضمان نہیں یعنی اسکی بھرپاٸی نہیں کی جاۓ گی!

علامہ عبداللہ بن شیخ محمد معروف بدامادافندی حنفي متوفیٰ ١٠٧٨هـ تحریر فرماتےہیں ۔۔۔

فلا یضمن أي لا یضمن المودع المودیعة بغیر تعد بالہلاک سواء أمکن من التحرز عنہ أو لا إلی لقولہ علیہ السلام لیس علی المستودع غیر المغل ضمان

(مجمع الأنہر شرح ملتقی الابحر ، المجلدالثانی ، کتاب الودیعة ، ص٣٣٨

بیروت لبنان) 

اور صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی متوفیٰ ١٣٦٧ھ تحریر فرماتےہیں ۔۔۔

(ودیعت اگر مودع کےپاس) ہلاک ہوگٸ تو ضمان نہیں لےسکتا

(بہارشریعت ، حصہ١٤ ، ص ٤٩

مکتبہ مدینہ دھلی)


واللہ اعلم ورسولہ

کتبـــہ

 عبیداللّٰه حنفی بریلوی مقام دھونرہ ضلع بریلی شریف ، یوپی

 ١٣/صفرالمظفر ؁١٤٤٥ھ

٣١ /اگست ؁٢٠٢٣ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney