کیا ثنا کے بغیر نماز ہوگی یا نہیں

 سوال نمبر 2453

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں  کیا ثنا کے بغیر نماز ہوگی یا نہیں ثنا پڑھنا فرض ہے واجب یا مستحب ؟

المستفتی۔ احسان رضا قادری 



وعلیکم السلام و رحمة اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

 صورت مسئولہ میں نماز ہو جائے گی اسلئے کہ نماز میں ثناء پڑھنا سنت ہے  اور ترک سنت سے نماز ہو جاتی ہے البتہ بہتر یہی ہے کہ نہ چھوڑے !

فتاوی ھندیہ میں ہے "(سننها) رفع اليدين للتحريمة، ونشر أصابعه، وجهر الإمام بالتكبير، والثناء" (الفتاوی الھندیة، کتاب الصلوة، باب صفة الصلوة، الجزء الاول صفحہ ٨٠) 

اور حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ تحریر فرماتے ہیں کہ سنن و مستحبات مثلا تعوذ, تسمیہ, ثناء, آمین, تکبیرات انتقالات, تسبیحات کے ترک سے بھی سجده سہو نہیں بلکہ نماز ہوگئی۔۔۔ (بہار شریعت جلد اول صفحہ ٧٠٩)


واللہ تعالی اعلم بالصواب 


کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی 

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج، بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney