جس گھر میں جزدان میں قرآن شریف ہو تو میاں بیوی کا صحبت کرنا کیسا

 سوال نمبر 2454


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے  ہیں  علمائے کرام اس مسئلے پر گھر میں پیٹی یا جزدان میں قران شریف رکھا ہوا ہے کھلا ہوا نہیں ہے  اس گھر میں میاں بیوی صحبت کر سکتے ہیں ؟ 

 سائل محمد حسن رضا سورت




بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

صورتِ مسئولہ میں ہمبستری کرسکتے ہیں کیونکہ قرآنِ کریم مستور یعنی ڈھکا ہوا ہے۔

 فتاویٰ عالمگیری جلد پنجم صفحہ ۳۹۸ میں ہے : 

" یجوز قربان المرأۃ فی بیت فیه مصحف مستور کذا فی القنیة ،" 

 اور بہار شریعت حصہ ۱٦ صفحہ ٤۹۹ میں ہے :

" جس گھر میں قرآن مجید رکھا ہو اس میں بیوی سے صحبت کرنا جائز ہے جبکہ قرآن مجید پر پردہ پڑا ہوا ہو -

والله تعالیٰ اعلم

کتبہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۳ ربیع الثانی ۱۴۴۵ ھــــــجری

۱۹ اکتوبر ۲۰۲۳ عیسوی پنجشنبہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney