حضرت عیسٰی علیہ السلام کے آسمان پر اٹھائے جانے کے وقت آپ علیہ السلام کی عمر شریف کتنی تھی

 سوال نمبر 2460


السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ 

علماء کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کے آسمان پر اٹھائے جانے کے وقت آپ علیہ السلام کی عمر شریف کتنی تھی اور جب قرب قیامت دنیا میں نزول فرمائیں گے تو کتنے وقت دنیا میں تشریف فرما رہیں گے ، رہنمائی فرمائیں  ؟

سائل : عبد القدوس کٹیہار بہار 


وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 

الجواب ،

جس وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو آسمانوں پر اٹھایا گیا اس وقت آپ کی عمر مبارک ۳۳ سال کی تھی اور جب آپ دنیا میں تشریف لائیں گے تو اور مزید سات سال قیام فرمائیں گے نکاح بھی کریں گے اور اولاد بھی ہوگی اس طرح آپ کی مکمل عمر مبارک چالیس سال ہوگی ،


شيخ الاسلام حضرت احمد بن محمد بن على بن حجر الہیتمی الشافعی رحمۃ اللہ علیہ متوفی ٩٧٤ ھ فرماتے ہیں !

مسلم شریف کی حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ سات سال قیام فرما ئیں گے ۔ اور یہ طیالسی کی مروی اُس حدیث کے منافی نہیں جس میں ہے کہ آپ چالیس سال قیام فرما ئیں گے کیونکہ اس حدیث میں قبل رفع اور بعد رفع کا مجموع قیام کا ذکر کیا گیا ہے ۔ اور آپ کا تینتیس (۳۳) سال کی عمر میں رفع ہوا ہے ۔ سات سال نزول کے بعد قیام ہوگا تو سارا قیام چالیس سال کا ہوگا۔

(فتاویٰ حدیثیہ صفحہ ۵۳۴ مکتبہ فاروقیہ دہلی)


حضور صدر الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں!

(حضرت عیسیٰ علیہ السلام) چالیس برس تک اِقامت فرمائیں   گے، نکاح کریں گے، اولاد بھی ہوگی، بعدِ وفات روضۂ انورمیں   دفن ہونگے۔

(بہار شریعت ج ۱ ص ۱۲۳ دعوت اسلامی)


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ

محمد معراج رضوی واحدی سنبھل







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney