آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

میت کے سر میں تیل لگانا

 سوال نمبر 2472

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاته 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میت کے سر میں تیل لگانا کیسا ہے؟؟ بحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔

المستفتی غلام رسول رضوی جو دھپور راجستھان



بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم

وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاته 

الجواب بعون الملک الوھاب: میت کے بالوں میں تیل لگانا جائز نہیں کیونکہ تیل زینت کے لئے لگایا جاتا ہے اور میت کو اس کی حاجت نہیں ہے۔

علامہ شامی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: 

لما فی القنیۃ من أن التزئین بعد موتها والامتشاط و قطع الشعر لايجوز نهر اه‍......

ترجمہ: اس وجہ سے جو قنیہ میں ہے کہ مرنے کے بعد میت کو زینت دینا اور بالوں میں کنگھی کرنا اور بال کاٹنا جائز نہیں ہے ”نھر الفائق“۔

(رد المحتار، کتاب الصلاة، باب صلاة الجنائز، جلد ٣، صفحہ ٨٩، مطبوعہ بیروت-لبنان)۔ والله تعالیٰ عزوجل و رسوله ﷺ أعلم بالصواب۔


کتبه وکیل احمد صدیقی نقشبندی پھلودی جودھپور راجستھان (الھند)۔

٢٨ جمادی الثانی ١٤٤٥۔ بروز بدھ۔ 13 دسمبر 2023۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney