نقوش معظمہ والی ٹوپی پہن کر حمام میں جانا

 سوال نمبر 2481


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسٔلہ ذیل کے بارے میں

اگر کسی ٹوپی میں کسی ولی کا نام لکھا ہو یا مزار کی تصویر بنی  ہو اس کو لگا کر حمام جانا کیسا ہے؟؟ دلائل کے ساتھ جواب ارسال فرمائیں۔

 

المستفتی: نورالدین قادری امیٹوی۔



وعلیکم السلام و رحمۃ االلہ

الجواب بعون الملک الوھاب: جس ٹوپی میں مقدس کلمات ہو مثلاً قرآن پاک کے کلمات یا انبیاء علیہم السلام یا بزرگوں کے اسماء ہو، یا کوئی معزز تصویر لگی ہو مثلاً نقش نعلین پاک یا کسی مزار کی تصویر ہو تو ایسی ٹوپی لگا کر   (حمام) یعنی غسل خانہ میں جانے میں حرج نہیں جبکہ گندگی نہ ہو ہاں جہاں غسل خانہ بیت الخلاء ایک ساتھ ہووہاں جانا خلاف ادب و بے ادبی ہے۔ کیونکہ فقہاء نے عکس کے احترام کا وہی حکم دیاہے جو اصل کاہےجیساکہ امام اہلسنت امام احمدرضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ: علماء دین نے نقشے کا اعزاز و اعظام وہی رکھا جو اصل کا رکھتے ہیں۔(فتاویٰ رضویہ قدیم ، جلد۹، صفحہ ۱۵۰، مطبوعہ رضا اکیڈمی)واللہ اعلم بالصواب



کتبه: وکیل احمد صدیقی نقشبندی پھلودی جودھپور راجستھان (الھند)۔

٢٢ جمادی الثانی ١٤٤٥۔ بروز جمعرات 7 دسمبر 2023۔







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney