قرآن پاک کی سب سے پہلی اور آخری آیت کا نزول

 سوال نمبر 2487


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ قرآن پاک کی سب سے پہلے کون سی آیت نازل ہوئی اور سب سے بعد میں کون سی آیت کریمہ نازل ہوئی تھی ؟

سائل : محمد جاوید علی خان بہار 




وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب الملک العزیز الوہاب


قرآن پاک کی سب سے پہلے نازل ہونے والی آیت سورہ علق کی آیت  (اِقْرَاْ) ایک سے لے کر (مَالَمْ یَعْلَمْ) پانچ تک ہے ،

اور سب سے آخر میں نازل ہونے والی آیت سورہ بقرہ آیت (وَ اتَّقُوْا یَوْمًا) دو سو اکیاسی (٢٨١) ہے ،


حضرت علامہ امام اسماعیل حقی رحمۃ اللہ علیہ سورہ علق کی تفسیر بیان کرتے ہوۓ فرماتے ہیں ،

زیادہ قریب یہ ہے کہ " مالم یعلم " تک سب سے پہلی یہی سورۃ نازل ہوئی ہے اسی پر احادیث صحیحہ دلالت کرتی ہے ہاں اختلاف تمام سورہ کے بارے میں ہے 

(تفسیر روح البیان ج ١٥ ص ٤٤٨ مکتبہ رضویہ کتاب گھر دہلی)

" ایضاً "

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ یہ سب سے آخری آیت ہے یہاں تک کہ اس کے بعد حضور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سات یا نُو دن اکّیس دن یا اکّیاسی دن یا صرف تین ساعات باحیات رہے اس کے بعد وصال ہوگیا ، اور اُنہیں (یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو )جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا کہ اسے سورہ بقرہ کی دو سو اسّی آیتوں کے بعد رکھئیے ،(تفسیر روح البیان ج ٢ ص ١١٦ مکتبہ رضویہ کتاب گھر دہلی)


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ

محمد معراج رضوی واحدی سنبھل

١٢ جمادی الاخر ١٤٤٥ھ

٢٦ دسمبر ٢٠٢٣ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney