مندر میں بھجن کرنا کیسا

 سوال نمبر 2507

السلام علیکم ورحمۃالله وبرکاته

 کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے متعلق مسلم گھر کے افراد مندر میں جاکر رات بھر وہاں بھجن اور پاٹھ کرتے ہیں ان کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے؟؟؟؟ بحوالہ جواب عنایت فرمائیں کرم نوازی ہوگی

المستفتی: سید امین ساہ جمالی جامسر



وَ عَلَیْکُمُ السَّلَامُ وَ رَحْمَتُ اللّٰهِ وَ بَرْكَاتُهٗ

الجواب بعون الملک الوھاب:

مندر میں جاکر وہاں بھجن وغیرہ گانا یہ معبودان باطل کی عبادت ہے اور کفار سے مشابہت ہے۔ یہ بہت ہی برا اور قبیح عمل ہے اور ایسا کرنے والے کافر ہوگئے ان پر توبہ اور تجدید ایمان لازم ہے اور اگر نکاح والے ہیں تو تجدید نکاح بھی۔ کیونکہ نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ جو جس قوم سے مشابہت کرے وہ انہیں میں سے ہے۔

امام اہلسنت سیدی اعلٰی حضرت امام احمد رضا خاں بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ معتمدات اسفار میں ہے: 

عبادۃ الصنم کفر فلا اعتبار بما فی قلبه اھ....(یعنی: بتوں کی عبدت کفر ہے دل جو بھی ہو اس کا اعتبار نہیں۔

(فتاویٰ رضویہ شریف جلد ١٤، صفحہ ٦٧٣، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)۔

مذکورہ عمل انجام دینے والوں پر لازم ہے کہ توبہ اور تجدید ایمان و تجدیدِ نکاح کریں اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ ان کا سختی کے ساتھ سماجی بائیکاٹ کریں سلام کلام کھانا،پینا، سب ان کے ساتھ منقطع کریں قال اللہ تعالی 

  وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ(سورہ انعام آیت نمبر 68)

 اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔

والله تعالیٰ أعلم بالصواب۔

کتبه: وکیل احمد صدیقی نقشبندی پھلودی

خادم: الجامعۃ الصدیقیہ سوجا شریف باڑمیر راجستھان۔

٢٠ شعبان المعظم ١٤٤٥۔ ٢ فروری ٢٠٢٤۔ بروز سنیچر







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney