قرآن شروع کرتے وقت تعوذ پڑھناکیسا

 سوال نمبر 2508

الاستفتاء:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ قرآن مجید شروع کرنے سے پہلے’’اعوذ بالله من الشیطن الرجیم‘‘پڑھنا واجب ہے یا مستحب؟

(سائل:عمران،ممبئی،انڈیا)

باسمه تعالیٰ وتقدس الجواب

 تلاوت کے شروع میں اعوذ بالله پڑھنا مستحب ہے واجب نہیں۔ چنانچہ علامہ ابراہیم حلبی حنفی متوفی۹۵۶ھ لکھتےہیں: التّعوُّذ یستحبّ مرّة واحِدة ما لم یفصلْ بعملٍ دُنیویّ۔ (غنیة المتملی فی شرح منیة المصلی،القراءة خارج الصلاة،ص۴۹۵)

یعنی،ایک مرتبہ تعوذ پڑھنا مستحب ہے جب تک اس تلاوت میں کوئی دنیوی کام حائل نہ ہو۔

اورصدر الشریعہ محمد امجد علی اعظمی حنفی متوفی۱۳۶۷ھ لکھتے ہیں:شروع تلاوت میں اعوذ پڑھنا مستحب ہے۔

(بہارشریعت،قرآن مجیدپڑھنےکابیان،مسائل قراءت بیرون نماز،۵۵۰/۳/۱)

واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب

پیر،۲۲/شعبان،۱۴۴۵ھ ۔ ۴/مارچ،۲۰۲۴م

کتبہ:

محمد اُسامہ قادری

پاکستان،کراچی







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney