شوہر طلاق نہ دے تو دوسرے سے نکاح کرنا

 سوال نمبر 2511

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں ایک لڑکی ہے جس کا شوہر شرابی ہے اور اس لڑکی کو پیسہ وغیرہ نہیں دیتا ہے اور شراب پیکر اُسے مارتا ہے تو وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ہے لیکن وہ اس کو طلاق نہیں دے رہا ہے تو کیا لڑکی دوسرا نکاح کرسکتی ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی

المستفتی :محمد حبیب رضا نعمانی


وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب 

جب تک مذکورہ لڑکی کا شوہر اس کو طلاق نہیں دے دیتا اور وہ عدت طلاق نہیں گزار لیتی وہ کسی سے نکاح نہیں کر سکتی

ارشاد باری ہے وَّ الْمُحْصَنٰتُ مِنَ النِّسَآءِ اور حرام ہیں شوہر دار عورتیں سورۂ نساء آیت نمبر ۲۴

مذکورہ لڑکی اپنے شرابی شوہر سے چھٹکارا چاہتی ہے تو اس سے طلاق لے لے اور اگر نا دے تو جبرا یا ڈرا دھمکا کر یا کسی چیز کی لالچ دے اس سے طلاق لے لے یا اس سے خلع کر لے

حضور صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں

اگر زوج و زوجہ میں نا اتفاقی رہتی ہو اور یہ اندیشہ ہو کہ احکام شرعیہ کی  پابندی نہ کرسکیں گے تو خلع میں  مضائقہ نہیں اور جب خلع کر لیں تو طلاق بائن واقع ہو جائے گی اور جو مال ٹھہرا ہے عورت پر اُس کا دینا لازم ہے

بہار شریعت حصہ ہشتم خلع کا بیان 

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب


کتبہ محمد عمران قادری تنویری غفر لہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney