کیا ایک سال کا جانور ذبح کر سکتے ہیں

 سوال نمبر 2514

السلام علیکم ورحمتہ اللہ علیہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس سوال کے جواب میں کے ایک سال کا کٹرا یا بھینس  قربانی سے الگ اور دنوں میں کاٹ سکتے ہیں یہ نہیں صرف عمر ایک سال ہے اس کا جواب عنایت فرمائیں

  سائل محمد ناظم ازہری القادری رامپوری



وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 الجواب-  جانوروں کے عمر کا تعین فقط تقرب الی اللّٰہ یعنی قربانی اور عقیقہ کے لیے ہے  پس جتنے بھی حلال جانور ہیں ان کو آپ ذبح شرعی طور پر کر کے کھا سکتے ہیں عمر کی کوئی قید نہیں   !

حضور سید عالم ﷺ نے گائے کے گوشت کو کھانے کھلانے کا حکم فرمایا۔ (فتاوی رضویہ قدیم ج ۸، ص ۳۶۹)

 اس حدیث مبارکہ سے صاف ظاہر ہے کہ شریعت مطہرہ میں گائے کھانے کی اجازت ہے اور بھینس گائے کے قبیل سے ہے اور شریعت نے اس کو ذبح کرنے کی عمر متعین نہیں کی ہے 

رد المحتار میں ہے "فإن خرج من بطنها حيا فالعامة أنه يفعل به ما يفعل بالأم، فإن لم يذبحه حتى مضت أيام النحر يتصدق به حيًّا" (ج ٩، ص ۴۶۷، دارالکتب العلمیۃ)

لہذا مذکورہ بالا حوالات سے معلوم ہوا کہ (کٹرا) بھینس ایک سال یا اس سے کم یا اس سے زائد کا ہو تو اس کو صحیح طور پر ذبح کر کے کھانے کی شریعت میں اجازت ہے

واللہ تعالی عالم


کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی

 مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گج، بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney