ناپاک کھانا کسی جانور کو کھلانا کیسا

 سوال نمبر 2519


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسٸلے میں کہ ناپاک کھانا کسی جانور کو کھلاسکتے ہیں ؟؟

 محمد  سرفراز ۔۔۔ جہان آبادضلع پیلی بھیت




وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

ناپاک کھانا حلال جانور کو کھلانا ناجاٸز ہے! البتہ کتا وغیرہ کھالے توحرج نہیں! علامہ شیخ نظام الدین حنفی متوفی ١٠٩٢ھ اور علمائے ہند کی ایک جماعت نے تحریر فرمایا ہے وَإِذَا تَنَجَّسَ الْخُبْزُ أَوْ الطَّعَامُ لَا يَجُوزُ أَنْ يُطْعِمَ الصَّغِيرَ أَوْ الْمَعْتُوهَ أَوْ الْحَيَوَانَ الْمَأْكُولَ اللَّحْمِ  (الفتاویٰ الھندیة ، المجلدالخامس ، کتاب الکراھیة ، ص٤٢٣ بیروت لبنان)

 صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی متوفیٰ ١٣٦٧ھ تحریر فرماتےہیں ۔۔۔

کھانا ناپاک ہو گیا تو یہ جائز نہیں کہ کسی پاگل یا بچہ کو کھلائے یا کسی ایسے جانور کو کھلائے جس کا کھانا حلال ہے

(بہار شریعت ، حصہ١٦ ، ص٣٦ مکتبہ مدینہ دھلی)


واللہ اعلم ورسولہ

کتبـــہ

 عبیداللّٰه حنفی بریلوی مقام دھونرہ ضلع بریلی شریف ، یوپی

١٦ / رمضان المبارک؁١٤٤٥ھ

٢٧ / مارچ ؁٢٠٢٣ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney