خنثی جانور کو کھانا کیسا

 سوال نمبر 2526


السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

ایک مسئلہ عرض ہے حل فرماکر دیں خنثیٰ جانور کا گوشت کھانا کیسا ہے؟؟ بحوالہ جواب عنایت فرمائیں

المستفتی: محبوب علی صدیقی جالور (راجستھان)۔


وَ عَلَیْکُمُ السَّلَامُ وَ رَحْمَتُ اللّٰهِ وَ بَرْكَاتُهٗ

الجواب بعون الملک الوھاب: خنثیٰ جانور کا گوشت کھانا جائز ہے البتہ اس کی قربانی جائز نہیں ہے کیونکہ اس کا گوشت پکتا نہیں ہے۔ جیساکہ سیدی اعلٰی حضرت امام اہلسنت امام احمدرضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ:

خنثٰی کہ نر و مادہ دونوں کی علامتیں رکھتا ہو، دونوں سے یکساں پیشاب آتا ہو، کوئی وجہ ترجیح نہ رکھتا ہو ایسے جانور کی قربانی جائز نہیں کہ اس کا گوشت کسی طرح پکائے نہیں پکتا، ویسے ذبح سے حلال ہوجائےگا، اگر کوئی کچا گوشت کھائے تو کھاسکتا ہے۔ (فتاویٰ رضویہ شریف، کتاب الذبائح، جلد ٢٠، صفحہ ٢٥٥، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)۔

وَاللّٰهُ تَعَالٰی عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُهٗ ﷺ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ 



کتبہ

وکیل احمد صدیقی نقشبندی پھلودی جودھپور راجستھان (الھند)۔

خادم: الجامعۃ الصدیقیہ سوجا شریف باڑمیر راجستھان (الھند)۔

٢۴ رمضان المبارک ١٤٤٥ھجری۔ 3 اپریل 2024عیسوی۔ بروز بدھ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney