چاول کا فطرہ نکالنا کیسا

 

 سوال نمبر 2534


السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

مسئلہ۔کیا فرماتے ہیں علماۓکرام و مفتیان عظام اس مسئلے میں کہ اگر کوئی شخص چاول کا فطرہ نکالنا چاہے تو نکال سکتا ہے؟

 المستفتی: شایان قادری گونڈو 


وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب 

اگر کوئی شخص چاروں اجناس یعنی گیہوں جو منقی کھجور کے علاوہ کسی اور چیز مثلًا چاول سے صدقئہ فطر ادا کرنا چاہے تو ادا کر سکتا ہے۔لیکن چاول سے صدقہ دینے میں شرعی طور پر کوئی خاص مقدار یا وزن مقرر نہیں ہے اس لیے اس میں قیمت کا اعتبار ہوگا یعنی چاول آدھا صاع گیہوں ( 2 کلو 47 گرام ) کی قیمت یا ایک صاع جو ( 4 کلو 94 گرام ) کی قیمت کے برابر ہو جیسا کہ فتاوی ھندیہ میں ہے "وما سواه من الحبوب لا يجوز إلا بالقيمة ( الفتاوی الھندیة192/1) 

اور بہار شریعت میں فقیہ اعظم ہند صدرالشریعہ بدرالطریقہ حضرت علامہ مفتی امجدی علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں ۔۔"ان چار چیزوں کے علاوہ اگر کسی دوسری چیز سے فطرہ ادا کرنا چاہے، مثلاً چاول، جوار، باجرہ یا اور کوئی غلّہ یا اور کوئی چیز دینا چاہے تو قیمت کا لحاظ کرنا ہوگا یعنی وہ چیز آدھے صاع گیہوں یا ایک صاع جَو کی قیمت کی ہو، یہاں تک کہ روٹی دیں تو اس میں بھی قیمت کا لحاظ کیا جائے گا اگرچہ گیہوں یا جَو کی ہو لھذا  آدھا صاع گیہوں یا ایک صاع جو کی قیمت کے اعتبار سے چاول کا فطرانہ نکال سکتے ہیں


واللہ تبارک و تعالٰی جل جلالہ و رسولہ الاعلٰی صلی اللہ تبارک و تعالٰی علیہ و آلہ و سلم اعلم بالصواب 


کتبہ 

 سید محمد نذیرالہاشمی سہروردی نوری ارشدی ( شاہی دارالقضا و آستانئہ عالیہ غوثیہ سہروردیہ داہود شریف گجرات الہند ) ٢٤ رمضان المبارک ١٤٤٥ ھ بمطابق ٤ اپریل  ٢٠٢٤ء بروز پنچ شنبہ







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney