میت کو مٹی دے کر ہاتھ جھاڑنا

 سوال نمبر 2553


السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میت کو مٹی دے کر ہاتھ جھاڑتے ہیں اسکے بارے جواب عنایت فرمائیں مھربانی ھوگی ؟

المستفتی : غلام مرسلین بدایونی،


وعلیکم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

الجواب

 وقت دفن میت قبور پر مٹی ڈال کر جو ہاتھوں میں مٹی لگی رہ جاتی ہے اس کو جھاڑنا یا ہاتھوں کو پانی سے دھونے میں کوئی حرج نہیں یہ جو عوام میں مشہور ہے کے ہاتھوں سے مٹی کو دور نہیں کرنا چاہیے محض غلط بات ہے ،

حضور صدر الشریعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں " ہاتھ میں جو مٹی لگی ہے، اسے جھاڑ دیں یا دھو ڈالیں اختیار ہے"

(بہار شریعت ج ١ ص ٨٤٥ مکتبہ دعوت اسلامی)


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ 

محمد معراج رضوی واحدی سنبھل







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney