جس بکرے کی پیدائشی کان نہ ہو اس کی قربانی

 سوال نمبر 2570


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل   میں بکرے کے پیدائشی کان نہ ہو تو ان کی قربانی جائز ہے یا نہیں ؟ 

سائل  شمس الحق گجرات


وعلیکم السلام ورحمۃ الله وبرکاته ۔

الجواب بعون الملک الوھاب ۔ 

جس بکرے یابکری کے پیدائشی کان نہ ہو تو اس کی قربانی جائز نہیں  

حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں ،، 

جس جانور کے پیدائشی کان نہ ہوں  یا ایک کان نہ ہو اس کی ناجائز ہے اور جس کے کان چھوٹے ہوں  اوس کی جائز ہے ۔ 

بہار شریعت جلد سوم حصہ پانچ دھم ١٥ صفحہ ٣٤٣. مطبوعہ دعوت اسلامی ۔

وھو سبحانہ تعالی اعلم ۔ 

کتبه 


العبد ابوالفیضان الحاج محمد عتیق الله صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ 

مقام کھڑریا بزرگ پھلواپور گورابازار سدھارتھ نگر یوپی ۔ 

٢٠    ذی القعدہ  ١٤٤٥ھ

٢٩   مئی     ٢٠٢٤ ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney