آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کسی بزرگ کا نشان بنا کر چراغیں جلانا کیسا

 سوال نمبر 2573


السلامُ علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ 


بعدہ عریضہ ہے کہ غوث اعظم کا نشان بنانا کیسا ہے (یعنی کسی پیڑ کو جھنڈا لگا کر غوث اعظم کا نشان مانتے ہیں )اور ایسی جگہ فاتحہ کرنا اور 11 چراغ جلانا کیسا ہے؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں اور شکریہ کا موقع فراہم کریں۔

سائل الفاظ حسین کرناٹکا انڈیا۔



وعلیکم السلام ورحمۃ الله وبرکاته ۔

الجواب بعون الملک الوھاب 

سب بے اصل ہے بلکہ جہالت و گمراہی ہے!

جس چیز کی کوئ حقیقت نہ ہو اس پرعمل کرنا کھلی گمراہی ہے مسلمانوں کو ایسی خرافات سے بچنا لازم ہے اگر نہیں بچیں گے تو گنہگار ہو نگے جیسا کہ بخاری و مسلم کی میں ہے 

عَنْ عَائِشَةَ رضي الله عنها قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم:مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ فِيهِ فَهُوَ رَدٌّ» متفق عليه. ولمسلم: مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَيْسَ عَلَيْهِ أَمْرُنَا فَهُوَ رَدٌّ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جس نے ہمارے اس دین میں کوئی ایسی بات ایجاد کی، جو اس کا حصہ نہیں ہے، تو وہ قابل قبول نہیں ہے ایک اور روایت میں ہے جس نے کوئی ایسا عمل کیا، جس کے متعلق ہمارا حکم نہیں ہے تو وہ قابل قبول نہيں ہے

لھذا مصنوعی نشان بنانا اور فضول میں گیارہ چراغ جلانا اور اسی جگہ مخصوص فاتحہ کرانا یہ سب خرافات کی باتیں ہیں جس سے بچنا ہر مسلمان پر لازم ہے اگر نہیں بچیں گے تو سخت گنہگار مستحق عذاب نار ہوں گے ۔ 

نیز  گیارہ چراغ جلانا فضول خرچی ہے اور فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائ ہیں ارشاد باری تعالی  ان المبذرین کانوا اخوان الشیطین  (پارہ ١٥ سورہ بنی اسراءیل آیت ٢٧ )

واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبه 

العبد ابوالفیضان الحاج محمد عتیق الله صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ 

مقام کھڑریابزرگ پھلواپور پوسٹ گورابازار ضلع سدھارتھ نگر یوپی ۔ 

٢٠  ذی القعدہ    ١٤٤٥ھ

٣١   مئی        ٢٠٢٤ء




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney