آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

وہ صحابی جن کے ایک ہی چدر تھی واقعہ کی تحقیق

 سوال نمبر 2636


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔    

 عرض خد مت یہ ہے کی ایک صحابی ہیں جن کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے کی ان کے پاس ایک ہی چادر تھی  اسی چادر میں وہ نماز پڑھتے اور ان کی بیوی نماز پڑھتی۔   اس واقعہ کو بیان کرنا چاہے یا نہیں اور ان کا نام کیا تھا۔  جواب عنایت فرما کر شکریہ کا مو قع عنایت فر مائیں

سائل عبدالرحمن 


وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب 

تلاش بسیار کے باوجوداس طریقے کی کوئی روایت مل نہ سکی!

لہذا بیان کرنے والے پر لازم ہے حوالہ پیش کرے ورنہ رجوع کرے کیوں کہ جھوٹی روایتیں بیان کرنا حرام ہے

(فتاویٰ شارح بخاری)

ہاں اس طرح کا ایک واقعہ ضرور ملتا ہے مگر وہ شخص منافق تھا جسکا نام ثعلبہ بن ابی حاطب تھا جس نے زکوۃ دینے سے انکار کیاجس کا ذکر سورہ توبہ کی آیت نمبر٧٥ کی تفسیر میں ملتا ہے مکمل تفصیل کےلیے تفسیر نعیمی ، ج١٠ ، ص٤٨٢ تا ٤٨٣ کا مطالعہ کریں 

واللہ اعلم 


عبیداللہ حنفی بریلوی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney