سوال نمبر 2658
السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ مخنث جانور (بکرا) کھانا حلال ہے یا حرام مدلل جواب عنایت فرمائیں
نصیب علی یوپی الھند
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جواب: - مخنث جانور کا کھانا حلال ہے !
سیدی اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں :" خنثٰی کہ نر ومادہ دونوں کی علامتیں رکھتاہو، دونوں سے یکساں پیشاب آتاہو، کوئی وجہ ترجیح نہ رکھتاہو ایسے جانور کی قربانی جائز نہیں کہ اس کا گوشت کسی طرح پکائے نہیں پکتا، ویسے ذبح سے حلال ہوجائے گا۔" (فتاوٰی رضویہ ، جلد 20 ، صفحہ 255 ، مطبوعہ: رضا فاؤنڈیشن، لاہور )
واللہ تعالی اعلم
کتبہ
محمد مدثر جاوید رضوی
مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج
ضلع۔ کشن گنج، بہار
0 تبصرے