سوال نمبر 2661
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ
دنیاوی معاملات میں بدمذہبوں سے کہاں تک ربط و ضبط رکھ سکتے ہیں جس سے ایمان پر نقصان نہ ہو کیونکہ زید جہاں رہتا ہے وہاں کی پوری آبادی دیوبندیوں غیر مقلدوں کی ہے ؟
المستفتی :- عبداللہ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب : دنیوی معاملات میں بر بنائے ضرورت بقدر ضرورت ربط و ضبط و میل جول کی اجازت و رخصت ھے بصورت دیگر میل جول و دوستی و مجلس حرام ھے
جیسا کہ حضور اعلی حضرت امام احمدرضا خان فاضلِ بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں
"اور اگر مجلس و میل جول بر بنائے ضرورت بقدر ضرورت بغیر دوستی اور انس و محبت بلا تعظیم و تکریم اور بغیر دینی نقصان یا کمزوری کے ھو تو اس کی اجازت اور رخصت ھے بصورت دیگر میل جول اور مجلس بھی حرام ھے "
(فتاوی رضویہ جلد 21 ص 125 تا 126/ مترجم )
واللہ أعلم بالصواب
محمد ساحل رضا اشرفی
0 تبصرے