سوال نمبر 2662
السلام علیکم رحمۃ اللہ وبرکاتہ
حرمت والے مہینے کون ہیں اور ان سے مراد کیا ہے؟
المستفتی ساجد رضا ڈھلمئو
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب: حرمت والے مہینہ چار ہیں
1) رجب
2) ذی القعدہ
3) ذی الحجہ
4) محرم
{فَاِذَا انْسَلَخَ الْاَشْهُرُ الْحُرُمُ:پھر جب حرمت والے مہینے گزرجائیں۔} یہاں حرمت والے مہینوں سے مراد ان کفار کی امان کے مہینے ہیں جو مسلسل چار تھے لہٰذا یہ آیت منسوخ نہیں اور جن مہینوں میں جنگ ابتدائے اسلام میں حرام تھی وہ رجب، ذیقعد، ذی الحجہ اور محرم ہیں اب ان میں جہاد جائز ہے چونکہ یہاں مذکور معاہدے کی تکمیل والے چار مہینوں میں اُن کفار سے جنگ حرام تھی اس لئے انہیں اَشْہُرِ حرام فرمایا گیا
( تفسیر صراط الجنان سورہ توبہ آیت نمبر 5 ) و اللہ تعالیٰ اعلم
ساحل رضا اشرفی
0 تبصرے