سوال نمبر 2664
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
کیا فرماتے علماء کرام کہ احرام کا کپڑا کفن کی شکل میں استعمال کرسکتے ہیں مدلل جواب دیکر شکریہ کا موقع دیںالسائل ۔۔۔احمدرضا قادری کولکاتا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
جی ہاں استعمال کرسکتے ہیں جب پرانا کپڑا کفن کےاستعمال میں لاسکتے ہیں تو احرام کا کپڑا بدرجہ اولیٰ لاسکتے ہیں بشرطیکہ پاک ہو نیز صاف ستھرا ہو! یعنی اگر احرام کا کپڑا میلا کچیلا ہوچکا ہے تو اسکو دھو لیا جاۓ! جیساکہ علامہ ابوبکر بن علی حداد متوفی ٨٠٠ ھ تحریر فرماتے ہیں
والخلق الجدید فی التکفین سواء ولکتان والقطن سواء لان ما جاز لبسہ فی حال الحیاۃ جاز التکفین فیہ
(الجوھرۃ النیرۃ ، المجلد الأول ، کتاب الصلاۃ ، ص ٢٥٩ بیروت لبنان)
اور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ لکھتے ہیں پرانے کپڑے کا بھی کفن ہو سکتا ہے مگر پرانا ہو تو دھلا ہوا ہو کہ کفن ستھرا ہونا مرغوب ہے (بہار شریعت ، حصہ٤ ، ص٨١٩ مکتبہ مدینہ دھلی)
واللہ اعلم
عبیداللہ حنفی بریلوی مقام دھونرہ ضلع بریلی شریف
٩ محرم الحرام ١٤٤٧ھ
0 تبصرے