کیا فرض جماعت سے پڑھنے والا وتر جماعت سے پڑھ سکتا ہے جبکہ تراویح نہ پڑھا ہو؟

 سوال نمبر 918

السلام علیکم ورحمتہ اللہْ وبرکاتہ
 میرا ایک سوال ہے کہ چند لوگ عشاء کی نماز جماعت سے پڑھی لیکن ان لوگوں نے تراویح کی نماز نہیں پڑھی اور وتر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا چاہتے ہیں تو کیا وہ وتر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں اور اگر ان لوگوں نے جماعت کے ساتھ پڑھ لی تو کیا ان لوگوں کی نماز ہوگئی یا نہیں ہوئی یا وتر کی نماز تنہا تنہا پڑھیں گے براۓ کرم جواب عنایت فرماٸیں 
سائل شبیر عالم گیا بہار




وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجواب بعون الملك الوھاب
اگر کچھ لوگوں نے نماز عشاء جماعت کے ساتھ پڑھ لی اور تراویح کی نماز نہیں پڑھی تب بھی یہ لوگ نماز وتر جماعت کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں کہ رمضان المبارک میں نماز وتر جماعت سے پڑھنا افضل ہےجیسا کہ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ رمضان شریف میں وتر جماعت کے ساتھ پڑھنا افضل ہے اور فرماتے ہیں کہ اگر عشاء جماعت سے پڑھی اور تراویح تنہا تو وتر کی جماعت میں شریک ہوسکتا ہے اور اگر عشاء تنہا پڑھ لی اگرچہ تراویح باجماعت پڑھی تو وتر تنہا پڑھے۔ بہار شریعت جلد اول حصہ چہارم صفحہ نمبر 33 واللہ اعلم باالصواب

کتبہ
 محمد الطاف حسین قادری






ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney