سوال نمبر 4
کیا عورت فرض نماز کیلئے اقامت تکبیر کہ سکتی ہے؟
سائل محمد اطیع اللہ نظامی ساکن پرسا قطب ضلع بستی
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
حضور صدرالشریعہ فقیہ اعظم
اسلام حکیم ابوالعلاء محمد امجد علی علیہ الرحمتہ والرضوان اپنی شہرہ آفاق تصنیف بہار شریعت حصہ اول باب الاذان صفحہ ۴۶۶ میں تحریر فرماتے ہیں کہ عورتیں اپنی نماز ادا پڑھتی ہوں یا قضاء اس میں اذان واقامت مکروہ ہے اگرچہ جماعت سے پڑھیں کہ ان کی جماعت خود مکروہ ہے )
بحوالہ در مختار
لہذا عورت اقامت نہیں کہہ سکتی
واللہ تعا لی ورسولہ الاعلی اعلم بالصواب
کتبہ
محمد علی قادری واحدی
1 تبصرے
ماشاءاللہ حضرت اللہ آپ کے علم و عمل اور عمر میں برکتیں عطا فرمائے
جواب دیںحذف کریںآمین ثم آمین یا رب العالمین