آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

زکوٰۃ کب نکالیں

سوال نمبر 39


السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زکوٰۃ کس مہینے میں نکالی جائے عام طور پر لوگ اکثر رمضان المبارک میں ہی زکوٰۃ ادا کرتے ہیں کیا زکوٰۃ ادا کرنے کے لئے رمضان شریف ہی ضروری ہے یا کسی اور مہینے میں زکوٰۃ ادا ہوسکتی ہے  علمائے دین حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی۔
سائل محمد جاوید احمد خان قادری بلرامپوری

الجواب ھوالموفق للحق والصواب
وعیلکم السلام ورحمةالله وبركاته
ملکیت نصاب پر سال گزرنے سے زکوۃ واجب ہوجاتی ہے لھذاگرکسی کے پاس ساڑھے سات تولہ یعنی.93گرام 300ملی گرام سونایاساڑھےباون تولہ یعنی. 653گرام100ملی گرام چاندی یااتنی قیمت کا سامان تجارت ہو اوراس پر سال گزر جائےتوزکوۃکی ادائیگی واجب ہوجاتی ہے یاد رہے کل مال پر سال کاگزرنا ضروری نہیں بلکہ مال نصاب پر سال کا گزرنا ضروری ہے

لھذاصورت مسئولہ میں اگر اس ملکیت نصاب پر سال گزرگیا ہے توزکوۃ نکالنی ہوگی اسکے لئے کسی ماہ و دن کی قید نہیں ہے مثلاایک آدمی یکم محرام الحرام ۱۴۴۰ھ کوصاحب نصاب ہوااور اسکے نصاب پر سال یااکثر سال گزرا تو اسے آنے والے محرام الحرام ۱۴۴۱ھ میں زکوة نکالناواجب ہوگی رمضان کامہینہ ہوناضروری نہیں.

ھذا ما ظهر لی والعلم عند اللہ

کتبـه
منظوراحمد یارعـــلوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney