سوال نمر 20
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا (سوشل میڈیا) جیسے فیس بک، واٹس شاپ، ٹیلی گرام، ٹیوئیٹر، یوٹیوب اکاؤنٹ
پر اپنی تصویر نہیں سیٹ کر سکتے ہیں
جبکہ مقصد یہ ہو لوگ مجھے دیکھ کر پہچان لینگے اور مجھ سے رابطہ کریں گے
مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں
سائل صبغت اللہ فیضی نظامی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
تصویر بنانا مطلقا حرام اشد حرام ہے اس پر شدید وعید آئی ہے جو کتب احادیث میں مزکور ہے نبی کریم صلی اللہ تعا لی علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں روز قیامت مصورین عذاب دیئے جا ئیں گے اور ان سے کہا جائے گا ان تصویروں میں جو تم نے بنائی ہیں جان ڈالو،، صحیح البخاری جلد ثانی صفحہ ۸۸ ۱ لہذا جب تصویر کشی ہی حرام ٹھری تو پھر اس کا اسکرین پر رکھنا کب جائز ہوگا کہ اس میں ایک شئ حرام کی حفاظت ہے جو حرام ہے عاشق رسول سراج بزم اولیائے کاملین سرکار اعلی حضرت امام محمد احمد رضا خان محقق ومحدث بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ عطایا القدیر فی حکم التصویر صفحہ ۵۴ میں تحریر فرماتے ہیں ناجائز تصویریں یعنی جاندار کی تصویر یں حفاظت سے رکھ چھوڑنا خود ہی منع ہے ایسا ہی کچھ فرق الفاظ سے فتاوی حنفیہ صفحہ ۲۱۷ و ۲۱۸ میں ہے لہذا اسی اصل پر یہ مسئلہ جاری ہوگا کہ جاندار کی تصویر کشی جب ناجائزوحرام ہے تو اس کی تصویر موبائل کی اسکرین فیس بک واٹس شاپ ٹیلی گرام وغیرہ پر رکھنا وسیٹ کرنا بھی ناجائزو حرام ہوگا لہذا اس سے بچیں ورنہ مستحق عذاب ہوں گے
واللہ تعا لی ورسولہ اعلم بالصواب
کـتــــبہ
خاک پائے وارث انبیاء حقیر عجمی محـمـد عی قادری واحـدی
0 تبصرے