سوال نمبر 48
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علماۓ دین و مفتیان شرع متین
اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام نے فرض کی دوسری رکعت میں سورت ملانا بھول گیا ایسی صورت میں اب وہ کیا کرے تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں
سائل
سید اکرم حسین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب
جن رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا واجب ہے ان میں اگر سورہ فاتحہ پڑھ کر رکوع میں چلائے جائے تو اگر مقتدی لقمہ دے یا خود یاد آئے تو پلٹ آئے اور اور سورت پڑھ کر پھر رکوع کرے اور آخر میں سجدہ سہو کرے اور اگر سجدے میں یاد آئے تو قیام کی طرف نہ لوٹے آخر میں صرف سجدہ سہو کرے
فتاوی عالمگیر ی جلد اول
میں ہے
فی الخلاصہ اذا رکع ولم یقرا السورہ رفع راسہ وقرا السورہ وعلیہ السھو وھوالصحیح
لہذا صورت مسولہ میں امام کو اگر لقمہ ملے یا یاد آئے جب کہ وہ رکوع میں ہو تو قیام کی طرف پلٹ آئے اور سورت پڑھ کر پھر سے رکوع کرے
اور آخر میں سجدہ سہو کرے.
کتبہ
محمد وسیم فیضی
0 تبصرے