آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

حضور کتنے رنگ کے عمامہ شریف باندھتے تھے

سوال نمبر 36

 السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ آقائے کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے کتنے رنگ کی چادریں اور عمامہ شریف استعمال کءے ہیں حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی

 وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کئی رنگ کے عمامہ شریف باندھتے تھے آپ کا عمامہ سفید سبز زعفرانی اور سیاہ ہوتا تھا ابو داؤد جلد دوم اور یمن کی بنی ہوئی چادر سوتی دھاری دار اور کبھی کبھی سبز رنگ کی بھی استعمال فر ماتے ایسا ہی  فتاوی اکرمی صفحہ ۸۶ میں ہے  واللہ تعا لی اعلم
          کتبہ
الفقیر  محمد علی واحدی اترولوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney